چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںقائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں و کارکنان پر درج ہونے والے مقدمات اور گرفتاریوں پر شدید احتجاج کیا اور ایوان کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ملک میں جبر کا راج ہے اور فسطائیت کا دور دورہ ہے۔ چیئرمین سینٹ نے اجلاس پیر صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا۔ حکومتی حربوں سے کارکنوں کے دلوں سے عمران کی محبت نکالی نہیں جا سکتی۔ قومی اسمبلی کو وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستان کی خستہ حال عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بولی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سب سے زیادہ موصول ہونے والی بولی کو عمارت فروخت کردی جائے گی۔ سندھ کے کچے کے علاقہ میں ڈاکوﺅں کی جانب سے بچوں کو اغوا کرنے کے واقعات کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سپردکردیا ۔