پیپلز پارٹی کبھی اپنے مخالف کیلئے محاذ خالی نہیں چھوڑے گی:ذوالفقارعلی بدر


لاہور(نمائند ہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ اس نیشنل یونٹی گورنمنٹ کو بنانے میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کا بہت بڑا رول ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا گراونڈ پر ووٹ بنک ہے بھٹو کی فلسفے کو ماننے والے لوگ موجود ہیں۔ ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ پیپلز پارٹی کبھی بھی اپنے مخالف کیلئے محاذخالی نہیں چھوڑے گی۔شہید بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد مشرف دور کے اندر ن لیگ نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ آصف علی زرداری نے میاں نواز شریف کو سمجھایا کہ آپ بائیکاٹ نہ کریں۔ الیکشن میں جائیں اور مقابلہ کریں۔ پاکستان کے اندر پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے۔ پارلیمنٹ کی بالادستی ہی چلے گی اور کوئی پارلیمنٹ کو نہ ڈکٹیٹ کر سکتا ہے اور نہ دھونس ڈال سکتا ہے اور پارلیمنٹیرینز کو چاہیے کہ تمام پولیٹیکل پارٹیز کے ساتھ ڈائیلاگ کا سلسلہ جاری رکھیں اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں۔

ای پیپر دی نیشن