فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت ناقابلِ برداشت ہے:عبد الغفار روپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت ناقابلِ برداشت ہے۔ عالم اسلام کو متحد ہو کر فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی او آئی سی کھل کر اپنا موقف بیان کرے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور نمازیوں پر تشدد نے مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کردیا ہے۔ مسلم حکمرانوں کو غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ صدقة الفطر ہر مسلمان پر ادا کرنا فرض ہے،اس کی ادائیگی سے روزوں میں ہونے والی کمی کو تاہیوں کا ازالہ کردیتا ہے اور اس کے مستحق غرباءمساکین اور فقراءہیں۔ نماز عید کے بعد اس کی ادائیگی صدقة الفطر نہیں بلکہ عام صدقہ ہوگا۔ فی کس تفصیل درج ذیل ہے گندم کا آٹا استعمال کرنے والے فی کس 400روپے ،چاول استعمال کرنے والے800 فی کس بطور صدقة الفطر ادا کریں گے۔شرعی طور پر اعتکاف مردوخواتین مسجد میں ہی لازم ہے۔

ای پیپر دی نیشن