جسٹس اطہرمن اللہ کے تفصیلی نوٹ کے بعدثابت ہو چکا کہ4 رکنی بنچ کا فیصلہ ہی نافذالعمل ہو گا
پارلیمنٹ نے حکومت کو3رکنی بنچ کی رائے پرعملدرآمد سے روک دیاہے،ٹوئٹ
وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھڑے بندی اوراناسے بالاترہو کرانصاف کے مطابق راہ نکالنے ہی میں عافیت ہے۔ ان خیالات کااظہارخواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ کے تفصیلی نوٹ کے بعدثابت ہو چکا کہ4 رکنی بنچ کا فیصلہ ہی نافذالعمل ہو گا،63-Aکی تشریح اوراسمبلیوں کی تحلیل غیرآئینی اقدامات تھے، پارلیمنٹ نے حکومت کو3رکنی بنچ کی رائے پرعملدرآمد سے روکدیاہے۔انہوںنے کہا کہ دھڑے بندی اورانائوں سے بالاترہو کرانصاف کے مطابق راہ نکالنے ہی میں عافیت ہے ۔