لاہور(کلچرل رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری ثقافت پنجاب نازیہ جبیں کے زیر صدارت کلچرل ریویوکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زبان و ادب، تہذیب و تمدن،پنجاب بھر کے ثقافتی حسن کا جدید ذرائع ابلاغ کی خدمات برو¿ے کار لانے پر زور دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ثقافت پنجاب نازیہ جبیں نے کہا کہ بچوں کیلئے ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے،پپٹ شو، قصہ خوانی،بچوں کے ادب کی اشاعت ممکن بنائی جائے۔ ملک وقوم کا نام روشن کرنے والوں فنکار و ں کو خراج تحسین پیش کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ نوجوانوں کو فنون لطیفہ کے میدان میں بھرپور موقع فراہم کے حوالے سے ٹیلنٹ ہنٹ شو منعقد کئے جائیں۔ تھیٹر ڈراموں میں نوجوانوں کی شرکت ممکن بنائی جائے۔ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے۔ نازیہ جبیں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات وثقافت کے تمام ماتحت ادارے اپنی سوشل میڈیا سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرئے۔ تمام اداے کتا ب میلے، مشاعرے،ادبی پروگرام منعقد کریں۔اعلی معیار کے ڈراموں کی پیشکش کیلئے سازگا ر فضا پیدا کی جائے۔
نازیہ جبیں کی زیر صدارت کلچرل ریویوکمیٹی کا اجلاس،جدید ذرائع ابلاغ پر زور
Apr 08, 2023