بی این اے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی
آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے،ٹوئٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرسروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی) کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ حساس ادارے نے شاندار آپریشن کے ذریعے بی این اے سربراہ کو گرفتار کیا، یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بی این اے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی اور بلوچستان میں امن کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔