گھر میں کوئی ملازم نہیں، سحری افطاری میں بناتا ہوں اور صفائی حنا کرتی ہے: آغا علی

پاکستانی اداکار اور  میزبان آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے، وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ حنا الطاف ہی گھر کے سارے کام کرتی ہیں۔حال ہی میں حنا اور آغا نے نجی ٹی وی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس میں آغا نے بتایا کہ 'ہمارے گھر برتن دھونے، کھانا پکانے، صفائی اور استری کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے'۔آغا علی نے کہا 'ہم خود اپنے گھر کو صاف رکھتے ہیں، خود ہی مشین میں کپڑے دھوتے ہیں، میں کھانا پکاتا ہوں، یہ کام میرے ذمے ہے، افطار اور سحری بنانے کا 90 فیصد کام میں ہی کرتا ہوں، صفائی وغیرہ حنا دیکھتی ہے'۔اداکارہ حنا الطاف نے اس حوالے سے کہا کہ 'اگر بیچ میں شوٹ چل رہی ہو اور ہم میں سے کسی ایک کی چھٹی ہو تو وہ پھر گھر کے کام وغیرہ کرے گا'۔حنا الطاف نے کہا کہ 'اپنے گھر کے کام کرنے سے زیادہ خوبصورت اور کوئی بات نہیں ہوسکتی'۔آغا نے کہا 'ہم اپنا باتھ روم بھی خود ہی صاف کرتے ہیں، سحری کے فوری بعد ہی ہم اپنا باتھ روم صاف کرلیتے ہیں اور پھر دیگر صفائی بھی ہوجاتی ہے'۔اداکار جوڑے کے وائرل کلپ کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن