ٹوئٹر نے تمام اکاﺅنٹس کو ان فالو کردیا

 ٹوئٹر پر 2009میں بلیو ٹِک متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین کو مشہور شخصیات کے اصل اکاﺅنٹس پہچاننے میں مدد ملے

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے اکاﺅنٹس سے بلیو ٹِک ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں اب ٹوئٹر ویریفائیڈ کے نام سے بنے اکانٹ نے تمام اکانٹس کو ان فالو کردیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر تصدیقی اکاﺅنٹ پر فالوونگ اب زیرو پر پہنچ گئی ہے جو کہ اس سے قبل تقریباچار لاکھ 20 ہزار تصدیق شدہ اکاﺅنٹس کو فالو کیے ہوئے تھا،غیرملکی میڈیا کے مطابق بلیو سبسکرپشن کے لیے ادائیگی نہ کرنے والے اکاﺅنٹس کو ٹوئٹر کی جانب سے یکم اپریل سے بلیو ٹِک ہٹانے کا انتباہ کیا گیا تھا،رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر سب سے پہلے 2009میں تصدیق شدہ اکاﺅنٹس کے لیے بلیو ٹِک متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین کو مشہور شخصیات، سیاستدان، کمپنیاں، برانڈز، خبر رساں اداروں اور عوامی مفاد کے اصل اکاﺅنٹس کو پہچاننے میں مدد ملے،واضح رہے کہ ٹوئٹر نے پہلے کبھی تصدیق شدہ اکاﺅنٹس کے لیے کوئی فیس نہیں لی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...