لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے ٹاو¿©ن شپ میں کہاآج بھی غلبہ اسلام کیلئے فضائے بدر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ امت مسلمہ متحد ہو کر پوری دنیا پر اسلام کا غلبہ حاصل کر سکتی ہے۔ جنگ بدر سے یہ ثابت ہوا کہ فتح و نصرت محض کثرت سامان سے نہیں بلکہ اللہ کی مدد سے حاصل ہوتی ہے اس جنگ کی وجہ سے کفر کا غرور و تکبر خاک میں ملا اور مٹھی بھر مسلمانوں کواللہ کی مددسے فتح نصیب ہوئی اور ساز و سامان پر بھروسہ کرنے والے غرور و تکبر پر اترانے والے ذلیل و خوار ہوئے۔تاریخ اسلام کا یہ وہ پہلا معرکہ ہے جب اسلام اور کفر ،حق اور باطل ،سچ اور جھوٹ یعنی مسلمانوں اور کافروں کی پہلی زبردست ٹکر ہوئی جس میں دنیاوی مال و دولت پر بھروسہ کرنے والے ہار گئے اور اللہ کی وحدانیت اور رسالت محمد پر ایمان رکھنے والے جیت گئے۔