لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، معروف دینی سکالر درجنوں اسلامی اور اصلاحی کتابوں کے مصنف جامع مسجد محمدی سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ روزہ کھانے پینے سے رکنے کا نام نہیں اپنے خالق و مالک کا ڈر، خوف ، اس کی خوشنودی اور رضا کے حصول کا مقصدہونا چاہیے تب ہی ہم روزے کی برکات ، فیوض اور مقصد پا سکیں گے۔ ہمارے اندر یہ شعور اجاگر ہونا چاہیے کہ ہم نے اپنی پوری زندگی اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہے تاکہ آخرت میں خالق حقیقی ہمارے لیے بھلائی اور مغفرت کا معاملہ فرمائے۔ یہ انفرادی اور اجتماعی زندگی میں انقلاب برپا کرنے کا مہینہ ہے۔ روزہ صبر کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ انسان اس چند روزہ زندگی میں اپنے رب کی دکھائی ہوئی واہ پر گامزن ہو جائے اسی میں اس کی بہتری اور فلاح ہے۔حرص، لالچ، طمع اور بخیلی میں کمی ہوتی ہے۔تاجر حضرات مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے اپنے گناہوں میں اضافہ اور مخلوق خدا کی مشکلات میں اضافہ نہ کریں۔