لاہور (خصوصی نامہ نگار) جنر ل سیکر ٹری وسطی پنجاب پاکستان سنی تحریک سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ بلوچ نیشنل آرمی کے گرفتار دہشت گرد گلز ار امام عرف شمبے کی گرفتاری خوش آئند ہے۔ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہید کرنے والے رحم کے مستحق نہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی کے گرفتار ملک اور قوم کے دشمن ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے اشاروں پر مسلمانوں کا ناحق خون بہانے والے بی ایل اے کے کسی رکن کو معاف نہیں کیا جاسکتا ہے۔