امریکا میں مسافر طیارے پر لیزر مارنے والے شخص کو 2 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست وسکنسن کے فیڈرل جج نے منی سوٹا سے تعلق رکھنے والے شخص کو 2 سال قید کی سز سنائی۔پراسیکیوٹر کے مطابق 43 سالہ ملزم نے 2021 میں ڈیلٹا ائیر کی پرواز پر لیزر ماری تھی جس پر جنوری میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ کاک پٹ میں لیزر اسٹرائیک پائلٹ کی بینائی کو متاثر کرتی ہے جو انتہائی خطرناک ہے اور یہ کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق امریکا میں 2021 میں جہازوں اور ہیلی کاپٹروں پر ریکارڈ لیزر اسٹرائیکس ہوئیں جن میں پائلٹوں نے 9732 واقعات رپورٹ کیے۔ایوی ایشن کے مطابق ان واقعات میں 2021 میں ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کے جرمانے بھی کیے گئے۔
امریکا: مسافر طیارے پر لیزر مارنیوالے شخص کو 2 سال قید کی سزا
Apr 08, 2023 | 14:08