لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ اور ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد سلیم ساگر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ نے محمد سلیم ساگر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں زبان وادب،تہذیب وتمدن کو نئے افق عطا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ اپنی ثقافتی اقدارکو شادو آباد رکھنا مشن ہے۔ نئی نسل کے خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ محمد سلیم ساگر کا نیک خواہشات کے اظہار پر چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادب وثقافت کی خدمات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔