لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناءخواں و ثناءگو چیئرمین نعت فورم انٹرنیشنل سرور حسین نقشبندی نے شعبہ اسلامی فکر و تہذیب یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ”نعت میں اسلوب و معنونیت کی تشکیل نو“ کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر محمد طاہر مصطفی کی نگرانی میں لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی۔ انہوں نے اسلوبیاتی اور معنیاتی سطحوں پر نعتیہ شاعری میں موجود مسائل اور موضوعات کو تحقیق کا موضوع بنایا۔ نعت کے موجودہ منظرنامے میں قومی اور بین الاقوامی شناخت رکھنے والے میں انہوں نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا جس پر تمام علمی ادبی حلقوں کی طرف سے انہیں خصوصی مبارکباد دی جا رہی ہے۔