نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نارنگ شہر میں تجاوزات ک بھرمار ‘ شہرےوں کو سڑکوں بازاروں سے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ذخیرہ اندوزی مہنگائی عروج پر تین ماہ سے چیف افسر ٹاون کمیٹی نارنگ کی تعیناتی نہیں ہو سکی شہریوں کا کہنا تھا خودساختہ مہنگائی کا طوفان بھرپا ہے ہر دکاندار اپنی من مرضی سے اشیاءخوردونوش کی فروخت کر رہا ہے ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہے تجاوزات سے سڑکیں بازار سکڑ کر رہ گے اس صورتحال میں اعلیٰ حکام کی عدم توجہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عرصہ تین ماہ گزر چکا اور ابھی تک چیف آفیسر کی تعیناتی نہیں ہو سکی اہم ترین ادارے کے سربراہ کی تعیناتی نہ ہونا باعث تشویش ہے ہم چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر چیف افسر ٹاون کمیٹی نارنگ تعینات کیا جائے ۔