حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا: نعیم صفدر 


قصور (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سٹی قصور حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی اور اس کے حواری ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ان کو ملک اور عوام سے کوئی غرض نہیں۔ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے اور انتھک محنت کر کے پاکستان کو پاو¿ں پر کھڑا کر کے آہستہ آہستہ معاشی بحران سے نکل رہی ہے۔ نواز شریف امید کی آخری کرن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن