”آئین کے دفاع کےلئے وکلاءاور ججز کےساتھ کھڑے ہیں“

Apr 08, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے عہدیداروں و رہنماﺅں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ نے عمران خان کے موقف کی تائید کردی ہے کیونکہ مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، سپریم کور ٹ کے فیصلہ سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی میںمدد ملے گی،حکمران آئین پر حملہ آور ہےں، آئین کے دفاع کےلئے وکلاءاور ججز کےساتھ کھڑے ہیں،ان خےالات کا اظہار الحاج ملک اسلم بلوچ، چوہدری محمد سعید ورک، کنور عمران سعید، میاں علی بشیر، عمر آفتاب ڈھلوں، میاں افضال حیدر، پیر سید ارشد ہاشمی ،میاں منور اقبال، چوہدری عمر مشتاق ورک، ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی، حاجی ملک محمد اقبال، اویس عمر ورک، شہزاد احمد ہنجرا اور کاشف معراج خالد گجر نے نوائے وقت فورم میں کےا۔

مزیدخبریں