لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ عالمی یوم صحت منانے کا بنیادی مقصد عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ ہمیں صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ایک صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال معاشرے کی علامت ہوتی ہے۔ صحت کے شعبہ میں جدت کے بعد بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر شہری کیلئے صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ ہیلتھ ریفارمز اولین ترجیح ہے، عوام بھی صحت مند طرز زندگی اپنائیں۔’’صحت مند پنجاب‘‘ وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے فنڈز میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کرنے کا یہی مقصد ہے۔ پنجاب کا پہلا سرکاری محمد نواز شریف کینسر ہسپتال لاہور میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع، ہوم ڈیلیوری بھی جلد شروع ہوگی۔ سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہیلتھ ریفارمز اولین ترجیح ، عوام بھی صحت مند طرز زندگی اپنائیں:خواجہ سلمان رفیق
Apr 08, 2024