لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں عثمان ملک ،رانا عرفان،چودھری اختر اور ارشد جٹ نے کہا ہے کہ ’’کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘‘ اور’’ہم کوئی امریکہ کے غلام ہیں‘‘ کی بڑھکیں لگانے والا اب جیل سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔اس کی نفرت انگیز پالیسیوں کے باعث تحریک انصاف دھڑوں اور گروپوں میں بٹ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاڈلے کیلئے اڈیالہ جیل کو تفریحی پارک میں بدل دیا گیا ہے،جیلوں میں یہ سہولتیں دیگر قیدیوں کو بھی فراہم کی جائیں۔
لاڈلے کیلئے اڈیالہ جیل کو تفریحی پارک میں بدل دیا :عثمان ملک و دیگر
Apr 08, 2024