لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد مقصود اور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق نے شہریوں کو ’’سادہ غذا صحت کیلئے بہتر‘‘ کے موضوع پر احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد عید الفطر کے موقع پر فوری طور پر سخت غذاؤں کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ایک ماہ روزے رکھنے کے بعد انسانی معدہ نرم ہو جاتا ہے لہذا اچانک معدہ پر بوجھ نہ ڈالیں۔ مرغن غذاؤں، تیز مرچ اور مصالحہ دار کھانوں سے پرہیز کیا جائے۔ ہمیں کھانے میں اعتدال سے کام لینا چاہئے۔
ڈاکٹر مقصود ،ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کی’’سادہ غذا صحت کیلئے بہتر‘‘ کے موضوع پر آگاہی
Apr 08, 2024