لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے ٹریفک افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ ایس پی کینٹ سہیل فاضل، ایس پی سٹی شہزاد خان اور ایس پی ملک اکرام اللہ، تمام ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاس میں عیدالفطر کی آمد، شاپنگ مالز، بازاروں میں ٹریفک اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔سی ٹی او نیاہم شاہراہوں خصوصاً ماڈل روڈز پر تجاوزات، ریڑھیوں اور گداگروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا، کینال روڈ، سگیاں، راوی پل پر چیل گوشت بیچنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔ماڈل روڈز پر لین لائن، سٹاپ لائن پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا اور کہا کہ موثر کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارج سے باز پرس ہوگی۔منظم ٹریفک کیلئے زیرو ٹالرنسی پالیسی اپنانے کا حکم دیااور کہا کہ تمام سپروائزی مصروف اوقات میں شاہراہوں پر موجود ہوں۔
تجاوزات‘ریڑھیوں‘گداگروں ‘چیل گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم
Apr 08, 2024