لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کو دھمکیاں دینے سے پہلے پچھلے سبق دہرا لے۔ اگر مودی کو یاد نہیں تو ابھی نندن سے پاکستان میں پلائی چائے کا ذائقہ پوچھ لے۔ بھارت کی دہشت گردی عالمی سطح پر ثابت ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ اسے انسانیت دشمن ملک قرار دے۔ دہشت گرد ملک و ملت کے دشمن ہیں ان کاسرکچلنا پہلی ترجیح ہے۔ پوری قوم پاک فوج دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور امن سے بڑھ کر کچھ اہم نہیں۔ دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے۔ دہشت گرد ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔ پاکستان نے امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دینگے۔ ملک وملت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ملکر دہشت گردی کا سر کچلنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان ہمیشہ سلامت رہے گا اس کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔
بھارت دھمکیاں دینے سے پہلے پچھلا سبق نہ بھولے:قمر الزماں بابر
Apr 08, 2024