لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی کے جنرل سیکرٹری وتحریک اصلاحِ تعلیم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد امین اور جنرل سیکرٹری حافظ محمد عمران طحاوی نے مرکزی وزارت تعلیم اسلام آباد کے ان 2 نوٹیفکیشنز کی مذمت کی ہے جن میں وزارت نے سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سکولوں میں طلبہ وطالبات سے ڈانس کرائیں اور بہترین ڈانس کرنے والوں کی ویڈیوز وزارتِ تعلیم کو اسلام آباد بھجوائیں تاکہ وہ انہیں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کو بھجواسکے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے ان بیرونی ایجنٹوں نے ایک اور نوٹیفکیشن میں سکولوں کے سربراہوں کو بتایاہے کہ وزارت نے اساتذہ کو شطرنج سکھانے کیلئے ٹریننگ دینے کا انتظام کیا ہے لہٰذا سکولوں کے سربراہ منتخب اساتذہ کو شطرنج سیکھنے کی تربیت کیلئے بھجوائیں۔ لگتا ہے کسی دانشور نے وزارت کے افسران کو بتایا ہے کہ اساتذہ بچوں کو شطرنج کھیلنا سکھائیں کیونکہ اس سے غووفکر کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں جو حصول تعلیم میں معاون ہوتی ہیں۔اساتذہ اورطلبہ وطالبات کو رجوع الی اللہ کی دعوت دیں اور انہیں کثرتِ عبادت واطاعت کی تلقین کریں۔