گورنر پنجاب نے نمایاں خدمات پر ندیم پہلوان کو خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا 

Apr 08, 2024

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی جانب سے محمد ندیم پہلوان کو سیاسی و سماجی اور کھیلوں کے شعبوںمیں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری و چیئرمین پاکستان ریسلنگ محمد ندیم پہلوان نے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کر کے خصوصی سر ٹیفکیٹ وصول کیا ۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے تین دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان مسلم لیگ سے وابستگی ، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سماجی خدمات ، لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل کے حل اور بطور چیئرمین پاکستان ریسلنگ فن پہلوانی کے فروغ کے لئے خدمات پر ندیم پہلوان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔

 محمد ندیم پہلوان نے خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ دینے پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اوروفاق اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں