فیروز والہ :عیدکی آمد‘ لاری اڈوں ‘مارکیٹوں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات

فیروزوالہ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بھر میں عید کی آمد کے موقع پر لاری اڈوں پر مسافروں کے رش بازاروں اور مارکیٹوں میں لوگوں کے خریدو فروخت کیلئے ان کی حفاظت کے علاوہ دہشت گردی جیسے واقعات کو مدنظر رکھتے ہو ئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں سکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کریں گے جبکہ ضلع بھر میں سپیشل ناکہ جات لگائے گئے ہیں۔ ان سپیشل ناکہ جات کا مقصد لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کر نا اور ان دنوں بازاروں اور مارکیٹوں میں زیادہ رش ہو نے کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بدنظمی سے بچنا اور امن و مان کی صور ت حال کو برقرار رکھنا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نوا زمرو ت نے بتایا سپیشل ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران و ملازمین کو ہدایات جاری کی کہ الرٹ ہو کر اور جدید اسلحہ سے مسلح ہو کرڈیوٹی کریں۔ شرپسند عناصر اورمشکوک افراد اور بازاروں اور مارکیٹوں کی داخلی وخارجی راستوں پرکڑی نظر رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن