پتنگ بازی !لاہور سمیت صوبہ بھر میں 18مقدمات‘19 ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔ صوبہ بھر میں 41 روز کے دوران 3664 مقدمات درج کرتے ہوئے 3798 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 229451 پتنگیں اور 15990 دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 18 مقدمات درج کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے 355 پتنگیں اور 27 چرخیاں برآمد ہوئیں۔آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو کریک ڈاؤن مزید موثر بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انسانی جانوں کے دشمن قانون شکنوں کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ والدین اور سول سوسائٹی خطرناک کھیل اور کاروبار کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...