ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ سے زائد فورس کی ہیلتھ سکریننگ کروائی گئی:آئی جی 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صحت مند فورس ہی ملک و قوم کی بہتر حفاظت، جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر سے پوری قوت سے نبرد آزما ہو سکتی ہے۔ پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کیلئے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی مشن ہے۔صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ سمیت مختلف سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ سے زائد فورس کی ہیلتھ سکریننگ کروائی گئی، پولیس ملازمین کی ہیپاٹائٹس بی کی ویکسی نیشن اور ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا اہلکاروں کا علاج معالجہ کروایا گیا، پولیس ملازمین کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ اور ذہنی صحت کی بحالی کے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے گئے، زخمی جوانوں کو علاج معالجے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں، مستقل جسمانی معذوری کا شکار پولیس ملازمین اور ان کے بچوں کو وہیل چیئرز فراہم کی گئی ہیں۔ علاج معالجے کی مفت اور رعایتی سہولیات  کیلئے ہسپتالوں سے معاہدے کئے گئے ہیں۔ گردوں اور جگر کے امراض کا شکار جوانوں کو پی کے ایل آئی میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات یقینی بنائی گئی ہے۔ کینسر کے امراض میں مبتلا پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو جدید ترین ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات حاصل ہیں۔ پولیس ملازمین کے سماعت سے محروم بچوں کو مفت کلیئر امپلانٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہیں۔ تھیلیسیمیا اور  فالج کے شکار بچوں کو علاج  کیلئے فنڈز دیئے جا رہے ہیں۔ پولیس شہدا کے اہل خانہ کو تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...