فیصل آباد میں شرارت کرنے پر شقی القلب باپ نے تشدد کرکے اور گلہ گھونٹ کر 3 سالہ بیٹی کو مار ڈالا۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 258 ر ب لماں پنڈ گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب سنگدل باپ نے 3 سالہ بیٹی کو شرارت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر معصوم کائنات کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یعقوب نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے بچی کی نعش کو دفنانے میں مصروف تھا کہ ہمسائے نے پولیس کو کال کر دی۔تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔