بلاول بھٹوکا خیبرپی کے میں قانون نافذ کرنے والوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس 

 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ اور ان کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہمارا قومی فرض ہے ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈی ایس پی گل محمد اور دیگر جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ اور ان کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہمارا قومی فرض ہے ۔ بلاول بھٹوز رداری نے کہاکہ قوم کو ڈی ایس پی گل محمد اور دیگر شہداء کی بہادری پر فخر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیئے کہ مل کر وطن دشمنوں سے دھرتی کو پاک کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...