پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے میں دہشت گردی پھر سر اٹھانے لگی۔ 3 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 131 واقعات میں 49 پولیس اہلکار شہید جبکہ 68 زخمی ہوئے۔ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ 25 واقعات رونما ہوئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے 6؍6، لکی مروت 11، خیبر 10، کرک اور مردان میں 3،3 واقعات رونما ہوئے۔ سال 2024ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران پولیس پر 59 حملوں میں 49 اہلکار شہید جبکہ 68 زخمی ہوئے جبکہ مختلف کارروائیوں میں 5 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ 3 کو ہلاک کیا گیا۔ مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 2 خودکش جیکٹس اور 76 کلوگرام بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے 22 مقدمات درج کئے گئے۔