توشہ خانہ کیس ‘بانی پی ٹی آئی کا الزام جھوٹ، بے بنیاد ہے، وزیر اطلاعات 

Apr 08, 2024

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینئر عسکری قیادت پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے الزام لگایا تھا توشہ خانہ ریفرنس میں مجھے اور میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو میرے حوصلے پست کرنے کے لیے سزا دلوائی۔اس مقدمے میں عمران اور ان کی شریک حیات کو 8 فروری کے عام انتخابات سے چند روز قبل 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزیدخبریں