قصور(نمائندہ نوائے وقت)ٹکٹ ہولڈرتحریک لبیک پاکستان حلقہ این اے 132رائے شبیرحسین کاکہنا ہے ٹکٹ کنفرم ہو جانے کے باوجودپارٹی نشان کرین الاٹ نہ کرناالیکشن کمشن کی بددیانتی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ 132 میں جمہوریت کاایسا جنازہ نکالاجارہا ہے کہ خداکی پناہ،جمہوریت کاراگ الاپنے والی مسلم لیگ(ن) بے نقاب ہوچکی ہے، امیدوارحکومتی اداروں کو استعمال کرنا شروع ہوگیا ہے جس کی سب سے بڑی مثال الیکشن کمشن ہے جس نے پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کنفرم ہونے کے باوجود پارٹی انتخابی نشان جاری نہیں کئے۔
پارٹی نشان کرین الاٹ نہ کرنا الیکشن کمشن کی بددیانتی ہے:شبیر حسین
Apr 08, 2024