شیخوپورہ:بیمار، لاغر جانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری

شیخوپورہ (عظیم علی شیخ+ امجد علی سلطانی سے)محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت اور ملی بھگت سے شہر میں بیمار لاغر اور مادہ جانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت سر عام جاری ہے۔ انچارج لائیو سٹاک کی اقربا پروری سے محلہ رام گڑھا ، شرقپور روڈ ، امام بارگاہ چوک ، جناح پارک ، گھنگ روڑ، شاہ کالونی روڈ سمیت دیگر علاقوں قصاب بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کر رہے ہیں اور ان کے من مرضی کے ریٹس وصول کئے جا رہے ہیں قصاب مزبحہ خانہ کے بجائے گھروں میں جانور ذبح کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن