سرائے مغل(نامہ نگار)محکمہ انہار کے سرکاری کوارٹر کا قبضہ چھڑانے پر با اثر قبضہ گروپ نے پہلے محکمہ انہار اور پولیس کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گزشتہ روز دوبارہ محکمہ نہر کے چوکیدار کے گھر میں گھس کر مار مار کر لہو لہان کر دیا،مقدمہ درج، گزشتہ روز ملزموں عمران اور ندیم مسلح ہو کر محکمہ نہر کے چوکیدار عمیر نذیر کے گھر میں گھس آئے اور فائرنگ کرکے دہشت پھیلادی اور محکمہ نہر کے چوکیدار عمیر نذیر کو مار مار کر لہو لہان کر دیا ۔