کراچی، کوئٹہ ، پشاورسمیت8 شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Apr 08, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کے 8 شہروں سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 8 شہروں کے 12 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون، وائی بی اے تھری کلسٹر پایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، کوئٹہ، اوستہ محمد، سبی کے سیوریج میں پولیس وائرس پایا گیا جبکہ پشاور، مستونگ، نصیر آباد، کوہاٹ کے سیوریج میں بھی پولیو پازٹیو نکلا۔ پاکستان کے 8شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 14 تا 19 مارچ ہوئی تھی، رواں برس 31 اضلاع کے 93 سیمپلزپولیو پازیٹو ہو چکے ہیں۔کراچی ایسٹ، ساؤتھ، کورنگی کیسیوریج میں پولیو پایا گیا، رواں برس کراچی ایسٹ کے13ساؤتھ کے6سیمپلز پازیٹو نکلے، کراچی کے سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔اس کے علاوہ اوستہ محمد کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا، اوستہ محمد کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے، رواں برس کوئٹہ کے 12 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا، رواں برس پشاور کے 9 سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، پشاور کے سیوریج میں پولیو وائرس مقامی طور پھیل رہا ہے، رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہوچکے۔

مزیدخبریں