شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری مشتاق ورک آف کلہ نے ’’نوائے وقت‘‘ سب آفس شیخوپورہ کے زیراہتمام ڈاکٹر مجید نظامی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا معمار’’ نوائے وقت‘‘ ڈاکٹر مجید نظامی نے بندوق کی طاقت کو قلم کی طاقت سے زیر کیا وہ پاکستان کے محب وطن اور صحافت کے شاندار اصول رکھنے والے انسان تھے۔اس موقع پر چیئر مین قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل حاجی سلطان حمید راہی، عظیم علی شیخ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر،سیف الرحمن سیفی،سعید سندھو،امجد سلطانی،مدثر گوشی،چوہدری محمد انور،قاسم ریاض وٹو،امجد سلطانی،عدیل ورک اور دیگر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر مجید نظامی نے بندوق کو قلم کی طاقت سے زیر کیا :مشتاق ورک
Apr 08, 2024