آبروئے صحافت معمار نوائے وقت مجید نظامی کی 10وین برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی 

لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی دسویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نوائے وقت گروپ لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) سید احمد ندیم قادری سمیت ادارے کے دیگر سٹاف نے قبر پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انچارج ایڈیٹوریل سعید آسی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، منیجر ہیومین ریسورسز چودھری شفیق سلطان، جی ایم فنانس عماد صدیقی، سپیشل کارسپانڈنٹس فیصل بٹ و خاور عباس سندھو، عثمان مسعود، منیجرز سرکولیشن صغیر امجد و نذیر عابد سندھو، محمد امین، محمد خالد سمیت دیگر سٹاف موجود تھا۔ امام صحافت مجید نظامی 26 جولائی 2014ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے اس روز رمضان المبارک کی 27 ویں شب تھی۔ مجید نظامی ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ انہوں نے پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے گزاری۔ میدان صحافت میں ان کی جرات مندی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اس کی جھلک نوائے وقت میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو آگے بڑھایا اور نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مجید نظامی ملک کی بقا، سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لئے درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ ان کی برسی پر ملک بھر میں مجید نظامی سے عقیدت رکھنے والے افراد نے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے کہا کہ امام صحافت مجید نظامی مرحوم کی ملک و قوم کے لئے ان گنت خدمات قومی اثاثہ ہیں ، انہوں نے نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے ساری زندگی وقف کئے رکھی۔ اس کے ساتھ وہ اسلام اور مسلمانوں کی آزادی کی تحریک خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے ایک توانا آواز تھے اور انہوں نے فلسطین اور کشمیر کی تحریکوں کو نوائے وقت کے ذریعے خوب اجاگر کیا۔ مجید نظامی کے جانے کے بعد پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا، آج ہم سب انہیں یاد کرتے اور ان کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ دریں اثناء نوائے وقت آفس کی بلڈنگ کی مسجد میں قرآن خوانی کے بعد دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعائیں کی گئیں۔

اسلام آباد‘ ملتان‘ کراچی (میگزین رپورٹ+ خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر) اسلام آباد‘ ملتان اور کراچی اور کئی دیگر شہروں کے نوائے وقت دفاتر میں بھی مجید نظامی مرحوم کی 10 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ نوائے وقت ہاؤس اسلام آباد کی مسجد میں بعد نماز عصر قرآن خوانی ہوئی۔ ذکر و اذکار کے بعد امام صحافت جناب مجید نظامی کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ علامہ حافظ اسد اللہ غالب نے رقت آمیز دعا کرائی۔ دعائیہ نشست میں فلسطین اور کشمیریوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نشست میں نیوز ایڈیٹر نعمان احمد ملک ، ریاض اختر، حاجی ابراہیم مروت، مصطفیٰ خٹک، طفیل فانی، فیصل عرفان چوہان، حاجی محمد شیراز نقیبی، یاسر سیال، فخرالاسلام ، چوہدری بابر فصیح اللہ اور صغیر عباسی نیوز روم، رپورٹنگ، کمپیوٹر سیکشن، لے آؤٹ اور شعبہ پریس سمیت مختلف شعبوں کے ممبران شریک ہوئے۔ اس موقع پر ریذیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت عزیز علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترم مجید نظامی جدید اور ذمہ دار صحافت کے علمبردار تھے۔ نوائے وقت ملتان آفس میں اس حوالے سے دفاتر میں قرآن خوانی کی گئی جس میں ریذیڈنٹ ایڈیٹر فرحان انجم ملغانی، نیوز ایڈیٹر سید ساجد علی بخاری، شفٹ انچارج شہباز اکمل، محمد ظفر اقبال، عابد بشیر، عمران میتلا، رائو وسیم اختر، جاوید اقبال، اظہار علی عباسی، سینئر رپورٹر عارف کالرو، شہباز سمیع، حمزہ مغل، انعام الحق، احسان الٰہی، عمران رسول، محمد کامران، اعجاز حسین، عبدالاحد قادری، غلام نبی، محمد وقاص، محمد ابراہیم، شعیب دُرانی، عاصم بھٹہ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ریذیڈنٹ ایڈیٹر فرحان انجم ملغانی نے کہا کہ مجید نظامی نے حکمرانوں کے سامنے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا اور نوائے وقت کو نئی بلندیوں تک لے گئے۔ کراچی آفس میں قرآن خوانی کا اجتماع عصر تا مغرب منعقد ہوا۔ اختتام پر افطار ڈنر کا اہتمام اور بعدازاں اجتماعی دعا کی گئی جس میں سینئر سب ایڈیٹر عبدالرحمان، منیر احمد بھٹی، ہمایوں بشیر، شعیب شارم، محمد وسیم ، محمد سرفراز، اورنگزیب اور محمد ساجد سمیت متعدد کارکنوں نے شرکت کی۔ اسی طرح ملک بھر میں ان کے ایصال ثواب کیلئے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن