نوشہرہ ورکاں:قانون دان راؤ بہادرکی وکلا برادری کے اعزاز میںافطار پارٹی 

Apr 08, 2024

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) قانون دان راؤ بہادرحسین ایڈووکیٹ نے وکلا برادری کے اعزاز میں پرتکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔مقامی مارکی میں منعقدہ افطار ڈنر میں تحصیل بار کی وکلا برادری نے بھرپور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق راؤ بہادر حسین خاں ایڈووکیٹ سنیئر رکن تحصیل بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلا برادری کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا ۔ اس  افطار پارٹی میں بانی بار محمد جمیل رانا  ،جنرل سیکرٹری راؤ سبطین، جاوید چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری رانا تسیم خاں ،تحصیل بار کے سابق صدور غلام تقی بریار ،رانا واجد مقصود سمیت وکلاء برادری نے بھرپور شرکت کی۔  جبکہ اس موقع پر معززین علاقہ اور فیملی ممبران بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں