گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیراہتمام جشن نزول قرآن کے سلسلہ میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ملک بھر سے نامورعلما،مشائخ،قرا اورثنا خوان مصطفی کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی اورعلمی حلقوں سے وابستہ ہزاروں افرادنے بھرپور شرکت کی۔امیر اعلی پیرمحمد رفیق احمد مجددی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیلتہ القدرامت محمدیہ کیلئے اللہ تعالی کاعظیم انعام ہے ۔
دور حاضر میں رضائے الہی اور محبت مصطفی کی خاطر اللہ کے گھر میں چند لمحات میسر آنابڑی عطا ہے اس عظیم رات کے بارے میں مالک کائنات فرماتا ہے کہ یہ ہزار مہینوں سے افضل رات ہے اس رات کوپالینا اور اس میں عبادت وگریہ رازی کرنابڑی خوش قسمتی ہے۔ اور آئندہ کی بہتر زندگی کیلئے سنگ بنیاد ہے عالمی ادارہ۔ قرآن پاک کا پیغام یہ ہمیں اس مبارک رات میں نازل ہونے والی پاک کتاب کو پڑھنے سننے اور اس پر عمل کرنا چاہیے تاکہ اس کے شان نزول کی برکات کو حاصل کیا جاسکے۔عظیم الشان روحانی علمی اور رحمتوں بھری محفل میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جانشین ابوالبیان نے رات کے آخری پہر خصوصی دعا کروائی۔
گوجرانوالہ:تنظیم الاسلام کے زیراہتمام جشن نزول قرآن کے سلسلہ میں تقریب
Apr 08, 2024