ٹراماسنٹر اپ گریڈیشن ،تشکل عباس نے اسمبلی میں تحریک التواء پیش کر دی 

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)قلعہ دیدار سنگھ میں ٹراماسنٹر بنایا جائے ،چوہدری تشکل عباس وڑائچ ایم پی اے پی پی 70نے اسمبلی میں تحریک التواء پیش کر دی۔ایم پی اے کی جانب سے اسمبلی میں علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے پر علاقہ مکینوں کا خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ایم پی پی 70چوہدری تشکل عباس وڑائچ نے اسمبلی میں نوٹس برائے تحریک التوائے کارمیں بیان کرتے ہوئے لکھا کہ میرے حلقہ قلعہ دیدار سنگھ کی آبادی 80ہزار سے زائد ہے اور ساتھ میں گردو نواح کے درجنوں دیہات بھی ہیں۔ لیکن وہاں پر صرف ایک ہی (RHC)رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال ہے جو کہ اتنی آبادی کے لیے ناکافی ہے اور اس میں بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ چند سال پہلے اس ہسپتال میں ایک ٹراما سنٹر کی منظوری ہوئی تھی کیونکہ اس ایریا میں بہت زیادہ حادثات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اس ساری صورت حال کے باوجود ٹراما سنٹر کو کسی دوسری جگہ سیاسی بنیاد پر شفٹ کر دیا گیا تھا اس حوالے سے  گردونواح کی عوام میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے اہل علاقہ کا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ RHCقلعہ دیدار سنگھ میں ٹراماسنٹر بنایا جائے اور میرے تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اس پر ایوان میں بحث کرنے کیاجازت دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن