اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو زندہ درگورکر دیا :بشارت علی 

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) صوبائی صدر یوتھ جماعت اسلامی بشارت علی صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی، گیس، پٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے، بدترین مہنگائی، مسلسل بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت نے عوام کو زندہ درگور کرکے رکھ دیا ہے۔ موجودہ معاشی صورتِ حال اور آئی ایم ایف کے دباو کے تحت قیمتوں میں اضافہ کی حکومتی پالیسی عام آدمی کیلئے عذاب بن گئی ہے۔ ن لیگ اور پی پی پی نے اقتدار میں آنے سے قبل 300یونٹ تک مفت بجلی دینے کے بلنگ بانگ دعوے اور لالی پاپ دئیے۔ لیکن اقتدار سنبھالنے کے بعد اب اپنی پرانی روِش کے تحت عوام کی گردنوں پر چھری چلانے، مہنگائی بم گرانے کے پے در پے وار جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...