گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انسپیکشن ممبر وزیراعلی پنجاب و ایم پی اے عمر فاروق ڈار ،شازب ڈار کی جانب سے گوجرانوالہ جمخانہ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر ، ڈپٹی کمشنر، اے سی ، لیگی کارکنوں اور سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر ایم پی اے عمر فاروق ڈار اور یوسی چیئر مینوں نے حلقہ پی پی 64کے درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ضلعی افسران کو آگاہ کیا کہ انکے حلقہ میں سب سے بڑا صاف پانی کا مسئلہ ہے۔واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج کے مسئلہ سے متعلق بھی بتایا ،اسی طرح ایم پی اے عمر فاروق ڈار نے افسران کی توجہ پورے شہر کے مسائل پر کروائی۔ اس موقع پر کمشنرنے کہا کہ شہر بھر کو سنوارنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔ عوامی مسائل ہنگامی بنیادوں کو حل ہونگے ، اب وہ ہی نوکری کرے گا جو عوام کی خدمت کرے گا ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ گورنمنٹ آف دی ڈے کو کامیاب کروانے کے لیے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنے کا عزم بھی کیا گیا ، یوسی چیئرمینوں کا کہنا تھا کہ ہم ایم پی اے عمر فاروق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ گوجرانوالہ کی تاریخ میں وہ پہلے ایم پی اے ہیں۔