گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) صدر ڈی سی کالونی حاجی امجد سلیم بٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر مسلسل وحشیانہ بمباری کر رہا ہے مگر فلسطینیوں کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکا روزانہ ہزاروں افراد جام شہادت نوش کررہے ہیں مسلم حکمران اللہ رب العزت کے خوف سے ڈریں اور مظلوم فلسطینی بھائی بہنوں کی امداد کیلئے متحد ہو کر کردار ادا کریں ۔ تاکہ اسرائیل کی جارحیت کا راستہ روکا جاسکے۔ 80 لاکھ یہودیوں نے 2 ارب مسلمانوں کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 6 ماہ سے جاری جنگ کے دوران مبینہ طور پر ایک لاکھ 7ہزار سے زائد افراد شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں ہونے والی انسانی تباہی کی مثال نہیں ملتی۔ جس میں 10 لاکھ سے زائد لوگ غذائی قلت اور بھوک کا سامنا کررہے ہیں۔
اسرائیل فلسطینیوں پر مسلسل وحشیانہ بمباری کر رہا ہے: امجد سلیم بٹ
Apr 08, 2024