حافظ آباد: بینک ملازم نے شہری کو بیرون ملک کا جھانسہ دیکر ساڑھے تین لاکھ ہڑپ لئے

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) نجی بینک کے ملازم نے شہری کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر ساڑھے تین لاکھ روپے ہڑپ کرلئے ۔ محلہ حبیب گنج دربار روڈ حافظ آباد کے رہائشی وحید اختر مغل نے علی پورروڈ ونیکے چو ک کے قریب واقع نجی بینک کے ملازم عدنان صابر کو ساڑھے تین لاکھ روپے امانتاً دیئے جس نے وحید مغل کے بھانجے کو ویزہ دینے کا وعدہ کیا لیکن بعد میں ملازم نے نہ تو ویزا دیا اور نہ ہی پیسے واپس کئے ۔جب شہری نے ملازم عدنا ن صابر سے پیسوںکی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں ۔جس پر شہری نے عدنان صابر کے خلاف تھانہ سٹی میں فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروادی ۔

ای پیپر دی نیشن