فیروزوالہ( نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے جیا موسی، عنایت پارک ،محلہ قریشیاں، علم دین روڈ، مسلم کالونی ،عرفات پارک، سیف حبیب ٹاؤن ،صادق ٹاؤن، یوسف پارک دیگر علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے باعث مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ گندگی کے ڈھیراور سیوریج سسٹم بند شہریوں ،سکولوں کے طالبات اور طلبہ کا علاقے سیگزرنا محال بن گیا۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کارپوریشن کا عملے علاقے سے اکثر طور پر غائب رہتے ہیں۔