حکومتی پالیسیوں سے مسائل حل ہو جائیں گے:پیر اشرف رسول 

Apr 08, 2024

 فیروزوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ( ن )کی حکومت بحرانوں سے نمٹنا خوب جانتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں موجودہ حالات میں پاکستان مشکلات سے دو چار ہے۔ قوموں پر مشکل وقت آتا رہتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم دیکھنا ہوگا اجتماعی مفادات کو ترجیح دیں۔ مسلم لیگ (ن )اور اس کی دیگر حمایتی سیاسی جماعتیں بہت جلد ایسی پالیسی بنائیں گے کہ جس سے مہنگائی سمیت دیگر ملکی مسائل بہت جلد حل ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں