پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چین میں 5 روزہ کینٹن فیئر میں شرکت کریگا

Apr 08, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چین میں 23 اپریل سے شروع ہونیوالے 135 ویں 5 روزہ کینٹن فیئر میں شرکت کرے گا۔ گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ دورے کا مقصد برآمدی منڈیوں کی تلاش اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام عالمی فرنیچر کی صنعت میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد بڑے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کاروباری میٹنگز اور عالمی فرنیچر مارکیٹ میں ابھرتے ہوئے رجحانات و صارفین کی ترجیحات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے۔ کینٹن فیئر جیسی نمائشوں میں فعال شرکت کا مقصد فرنیچر کے بین الاقوامی تجارتی میدان میں پاکستان کی موجودگی کو بہتر بنانا اور اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری قائم کرنا ہے۔ 

مزیدخبریں