اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی ریمیٹینس ایکسیلنس ایوارڈ ز کا اجراء ضروری:ماہرین


لاہور ( کامرس رپورٹر)ٹیکس دہندگان کی طرح اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی ریمیٹینس ایکسیلنس ایوارڈ ز کا اجراء ہونا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کو برآمدات کی طرز پر حاصل ہونیوالے زر مبادلہ کے تناظر میں دیکھا جائے۔ اگر حکومت اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہو جائے تو غیر ملکی قرضوں سے نجات حاصل کرنا مشکل نہیں۔ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی مراعاتی سکیم کا اجراء کرے۔ ان خیالات کا اظہار نامور ماہر معاشیات ،انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسحاق بریار ،سینئرنائب صدر ملک جلیل اعوان،فنانس سیکرٹری شیخ عدیل نے اپنے دفتر میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  

ای پیپر دی نیشن