مشکلات کے باوجود تاجر طبقہ معیشت کی بہتری کیلئے تعاون کر رہاہے:اشرف بھٹی


لاہور ( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات کے باوجود تاجر طبقہ معیشت کی بہتری کیلئے اپنا ہر ممکن تعاون پیش کر رہاہے۔ حکومتی فیصلوں کے نفاذ اور کسی بھی سکیم کی کامیابی کیلئے تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے موثر رابطے ضروری ہیں اس لئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جانی چاہیے۔ بھاری یوٹیلٹی بلز ،بے پناہ مہنگائی اورعوام کی قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے تاجر پہلے ہی مشکلات سے دوچارہیں۔

ای پیپر دی نیشن