لندن (نوائے وقت رپورٹ) سکھ حریت پسند اور سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیرون ملک مقیم سکھ شہریوں پر قاتلانہ حملوں پر اہم انکشافات کئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سکھ رہنماؤں پر حملوں میں کوئی تھرڈ پارٹی نہیں بلکہ ’’را‘‘ براہ راست ملوث ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کی اجازت کے بغیر سکھ رہنماؤں پر حملے نہیں ہو سکتے۔ بھارتی پنجاب کو پرامن طور پر بھارت سے آزاد کروانا چاہتے ہیں۔ مودی حکومت سکھ کمیونٹی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ خالصتان ایک مقبول تحریک ہے۔ مقبول نہ ہوتے تو مودی نشانہ نہ بناتا۔
مودی حکومت سکھ کمیونٹی کو نشانہ بنا رہی‘ پنجاب کو آزاد کرنا چاہتے ہیں: گرپتونت سنگھ
Apr 08, 2024